Wednesday, December 31, 2025
ہومتازہ ترینپولیس، رینجرز کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک

پولیس، رینجرز کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک

کندھ کوٹ(آئی پی ایس )پولیس اور رینجز نے کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا دوران جس سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کچے کے علاقے خیر شاہ میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی فائرنگ سے سانول عرف سائیں بخش محمدانی نامی ڈاکو ہلاک ہوگیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کشمور کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، ڈاکووں کے مکمل خاتمے تک پولیس کا آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ 19 اپریل کو پاکستان رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ میں کچے کے علاقے میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد کارروائیاں کی تھی۔کارروائی ضلع کشمور کے علاقوں گوٹھ غوث بخش بنگواڑ اور جاڑو خان بنگواڑ میں کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔