کراچی (آئی پی ایس )کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے سچل تھانے کی حدود سے 7پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے انصاف ہاوس تا مزار قائد ریلی کا اعلان کیا تھا، لیکن اب تک پی ٹی آئی کے کارکنان انصاف ہائوس پر جمع نہ ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ریلی کے احکامات نہیں ملے، پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی نہیں نکالنا چاہتے بلکہ شاہراہ کو بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
پولیس نے شاہراہ فیصل پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے اور کہا ہے کہ روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب کراچی کے انصاف ہاوس پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پولیس نے انصاف ہاوس کے باہر شاہراہ فیصل پر بھی ناکہ لگا دیا ہے۔
