Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزانسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا، علی ناصر رضوی کی چارج لیں گے

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا، علی ناصر رضوی کی چارج لیں گے

اسلام آباد (سب نیوز )انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا، علی ناصر رضوی ضمنی الیکشن کے بعد آئی جی اسلام آباد کا چارج لیں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ناصر رضوی کو ڈی آئی جی آپریشنز سے جلد ریلیو کر دیا جائے گا جبکہ نئے ڈی آئی جی آپریشنز کے لیے رانا ایاز سلیم اور فیصل کامران کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد بخاری اور سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا نام بھی شامل ہے۔

علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں تعینات 3 ڈی آئی جیز علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔