Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزبشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال


اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی متفرق منظور کر لی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر پیر 22 اپریل کو حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو روز قبل درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔