Wednesday, June 4, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزنوازشریف سیاست میں دوبارہ سرگرم، جلد ن لیگ کی صدارت سنبھالیں گے

نوازشریف سیاست میں دوبارہ سرگرم، جلد ن لیگ کی صدارت سنبھالیں گے

لاہور(سب نیوز )سابق وزیراعظم نوازشریف عملی سیاست میں دوبارہ سے سرگرم ہوگئے۔پارٹی کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا، نوازشریف جلد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر بن جائیں گے، ایک سے دو ماہ کے اندر پارٹی میں تنظیم نو کی جائے گی۔ پارٹی کی تنظیم نو کے بعد نوازشریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال لیں گے اور مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت عملی نواز شریف ہی طے کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔