Friday, June 6, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمولانا فضل الرحمن کا اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پرتعزیت

مولانا فضل الرحمن کا اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پرتعزیت

کراچی(سب نیوز )جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی ۔مولانا فضل الرحمن نے ٹیلیفونک گفتگو میں شہدا کی بلندی درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اورزخمیوں پرعالمی برادری خصوصا مسلم دنیاکی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدوجہدآزادی میں ان کیقدم بہ قدم اورشانہ بشانہ ہیں۔اسماعیل ہنیہ نیجدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئےآوازبلندکرنے پر مولانا فضل الرحمن کاخصوصی شکریہ اداکیا۔

اسماعیل ہنیہ نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگومیں جمعیت علما اسلام پاکستان کے کارکنان اورپاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کیساتھ کھڑیرہنیپرشکریہ اداکیا۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشد محمود سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات بھی ہوئی جس میں مولانا راشد محمود سومرو نے اسماعیل ہنیہ کو مولانا فضل الرحمن کا تعزیتی خط پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔