اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگرکی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔
وزیراعلی کےپی علی امین گنڈا پور نےانسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کے دوران کہاہمارے کےخلاف تمام ترکیسز جھوٹے ہیں،ہم بانی پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی جنگ کڑ رہے ہیں،کہا جا رہا ہےایک پارٹی میں رہے تو فارم 45 کو فارم 47 میں تبدیل کردیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےکہالندن پلان اوردیگرتجربےبندکردیں،قوم کا سوچیں،پی ڈی ایم2کی صورت میں ایک اورتجربہ کیاجارہاہے،قوم مزید تجربے برداشت نہیں کرسکتی۔
علی امین نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہامیں ملک کی خاطربات چیت کیلئے بیٹھنےکو تیارہیں،لیکن جب بیٹھنےکا وقت تب یہ لوگ پکڑدکڑکررہے تھے،مریم نواز کی حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے
معاہدے ہوتے ہیں،اچھائی کیلئے معاہدہ کرنا کوئی بُری بات نہیں،ایسےمعاہدوں کو ڈیل کا نام دینا غلط ہے،عوام کے لیے کام کرو اورجو حکم کرو اس پر عمل کرواؤ۔
