Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کو فون، دونوں جماعتوں میں رابطہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کو فون، دونوں جماعتوں میں رابطہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنما ئوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، دونوں رہنماں نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر گفتگو کی، اسد قیصر کی جانب سے دونوں جماعتوں میں رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ سابق ملاقاتوں میں کچھ تحفظات کی بات کی تھی پہلے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے، دونوں جماعتوں میں مستقل رابطوں کی ضرورت ہے۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بیرون ملک سے واپسی پر تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔