Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزآئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کیلئے چیف کمشنر کا وزارت داخلہ سے رجوع

آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کیلئے چیف کمشنر کا وزارت داخلہ سے رجوع

اسلام آباد(سب نیوز )آئی جی کی تعیناتی کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد نے وزرات داخلہ سے رجوع کر لیا۔ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد تاحال نئے آئی جی اسلام آباد چارج نہ لے سکے، چیف کمشنر کے لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا آئی جی اسلام پولیس کے چارج نہ لینے کے باعث پولیس کے سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں۔مراسلہ میں چیف کمشنر اسلام آباد نے وزارت داخلہ سے قائم مقام آئی جی تعینات کرنے کی درخواست کر دی، چیف کمشنر اسلام آباد نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز حسن رضا خان کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دینے کا مراسلہ لکھ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔