بیروت (سب نیوز )اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میں فضائی حملہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔اس حملے کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر علی احمد حسین کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ سازی میں ملوث تھے۔
لبنان: اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر سمیت 3 افراد شہید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔