لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خطوط لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ججز جسٹس شجاع علی خان ل، جسٹس شاہد بلال ، جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔
دھمکی آمیز خطوط وصولی کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئےجبکہ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسلام آباد کے بعد لاہوہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
