کوئٹہ(آئی پی ایس ) الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدواراباسین اچکزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کیاصغر اچکزئی کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 چمن سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل، دوبارہ پولنگ کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
