Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزرمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 30 ارب روپے سے بڑھ گئی

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 30 ارب روپے سے بڑھ گئی

اسلام آباد (آئی پی ایس )رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 30 ارب روپے سے بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزکی سیل یکم اپریل تک 30ارب 29کروڑ روپے رہی، رمضان پیکج کیتحت سیل کاہدف 36 ارب روپے مقرر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل تک لاہور نارتھ اور ساتھ کی سیل 2 ارب32 کروڑ روپے اور راولپنڈی کی ایک ارب72 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل تک پشاور کی سیل ایک ارب37 کروڑ روپے اور اسلام آباد کی سیل ایک ارب 28 کروڑ روپے رہی جب کہ کراچی کی سیل 78کروڑ30 لاکھ روپے رہی۔

ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یکم اپریل تک حیدرآباد کی سیل41 کروڑ50لاکھ روپے رہی۔ ذرائع نے بتایاکہ کارپوریشن کے پاس 21 ارب12 کروڑ روپے کا سامان موجود ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔