Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد کی سینیٹ کیلئے نشستوں پر حکومتی اتحاد کے ڈار اور رانا محمود کامیاب

اسلام آباد کی سینیٹ کیلئے نشستوں پر حکومتی اتحاد کے ڈار اور رانا محمود کامیاب

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد کی سینیٹ کیلئے ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدوار و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا محمود کامیاب ہوگئے۔اسلام آباد کی جنرل و ٹیکنوکریٹ نشست پر دو دو امیدوار مدمقابل تھے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود جبکہ جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے رانا محمود الحسن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے فرزند علی شاہ سے تھا۔

سینٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے 310 اراکین نے استعمال کیا۔ حکومتی اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشست پر رانا محمود الحسن سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔ اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل امیدوار راجہ انصر محمود کو 81ووٹ ملے۔5 ارکان قومی اسمبلی کے ووٹ مسترد ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔