ہومپاکستانٹی ڈی سی کا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیلئے اسکریننگ اور آگاہی کیمپ کا انعقاد

ٹی ڈی سی کا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیلئے اسکریننگ اور آگاہی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد(آئی پی ایس )دی ڈائبٹیز سینٹر(ٹی ڈی سی)نے پاکستان سے ذیابیطس کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کے تسلسل میں 14 اور 15 جون 2021 کو اسلام آباد کے ایف -8 مرکز میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے ممبرز کے لئے مفت میڈیکل / ذیابیطس کی اسکریننگ اور آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔ٹی ڈی سی کے کنسلٹنٹ فٹ سرجن، ذیابیطس کے ماہر ڈاکٹر ، ہیلتھ ایجوکیٹر اور اسکریننگ ٹیم نے 2 روزہ میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا اور ذیابیطس کی اسکریننگ اور مشاورت کی خدمات فراہم کیں۔ انہوں نے ذیابیطس کی علامات، اسباب، اسکریننگ، روک تھام اور علاج کے بارے میں شعور اجاگر کیا، اور حاضرین کو صحت مند طرز زندگی اور موثر انداز میں ذیابیطس پر قابو پانے کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر فرید حسین کیف اور بار کے دیگر عہدیداروں نے کیمپ میں شرکت کی۔ ٹی ڈی سی کے میڈیکل کیمپ میں وکلا کی بڑی تعداد نے اسکریننگ کروائی اور ڈاکٹرز سے اپنی صحت سے متعلق مشاورت کی۔شرکا نے مفت میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر ٹی ڈی سی کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر اسلام آباد بار نے ٹی ڈی سی کو ذیابیطس اور اس سے متعلقہ پیچیدگیوں کے لئے ہر شخص کو اسکی مالی حیثیت سے قطع نظر جدید ترین طبی سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی معاشرے میں اس مرض کے متعلق شعور بیدار کرنے کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔