Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستانخیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن تاحکم ثانی ملتوی کردیئے گئے

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن تاحکم ثانی ملتوی کردیئے گئے

پشاور (سب نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی جس پر صوبے میں سینیٹ الیکشن ملتوی کردی گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کیے گئے ہیں ۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، پولنگ عملہ بھی موجود ہے تاہم اسمبلی میں مقرر کردہ وقت (9 بجے) سینیٹ انتخابات شروع نہ ہوسکے۔

انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کر لیا۔جس کے بعد درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرنے سینیٹ الیکشن تاحکم ثانی ملتوی کردیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔