اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
سرکاری اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات ایک ہفتےتک جاری رہیں گی ، متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت پر وفاقی حکومت کے سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات پیر 8 اپریل سے شروع ہوں گی جس کے بعد دفاتر 15 اپریل کو کھلیں گے۔
فیڈرل اتھارٹی برائے افرادی قوت کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ، سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں تعطیلات 8 اپریل پیر سے 11 اپریل تک ہوں گی۔
