Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزروپے کا تگڑا وار ۔۔۔ڈالر کو’’اوقات‘‘ یاد دلادی

روپے کا تگڑا وار ۔۔۔ڈالر کو’’اوقات‘‘ یاد دلادی

کراچی(سب نیوز)آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 213 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 67 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔