Sunday, September 8, 2024
ہومپنجابلاہور ہائیکورٹ کی پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو اہم ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو اہم ہدایت

لاہور(سب نیوز)لاہور میں پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے مقامی وکیل رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور کےعلاقے مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی جاری ہے۔ پتنگ بازی کے خونی کھیل کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پتنگ بازی پر پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے جائیں، عدالت پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔