اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔اجلاس شام 4بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، سٹیل درآمدات کی سمگلنگ، انڈرانوائسنگ، مس ڈیکلریشن کے متعلق توجہ دلا نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی جولائی تا دسمبر 2021 کی رپورٹ پیش کریں گے، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کیخلاف شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر توجہ دلا نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، 7نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔