Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانبھٹو کی برسی، تمام ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب ہونگی

بھٹو کی برسی، تمام ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب ہونگی

کراچی (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ میں اپنے تمام ضلعی و تحصیلی ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو سندھ بھر میں شہدا کے لیے دعائیہ تقاریب ہوں گی۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کو برسی کے موقع پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ برسی کا جلسہ رمضان کے باعث عید کے بعد 14 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔