نئی دہلی (آئی پی ایس )مودی سرکار نے انتخابات سے قبل مخالفین پر ایک اور وار کرتے ہوئے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کا دفتر بھی سیل کر دیا، جرمنی اور امریکہ کے بعد اقوام متحدہ نے بھی اروند کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان یو این سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بھارت اروند کیجریوال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرے۔خیال رہے کہ اروند کیجریوال پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والوں میں سے ایک بی جے پی میں شامل ہوگیا۔مودی سرکار نے بھارت کے اندر خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے، بی جے پی حکومت کی جانب سے کرپشن کو منظر عام پر لانے والوں کی آواز کو دبایا جاتا ہے۔بھارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کرپشن کو منظر عام پر لانے والوں کی آواز خاموش کروا دیتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی کوشش میں اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کا دفتر بھی سیل کر دیا گیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو کروڑوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ کی گئی، دنیا کو بھارت میں انتخابات سے قبل بے ضابطگیوں اور دھاندلی پر آواز اٹھانی چاہیے۔
مودی سرکار نے انتخابات سے قبل مخالفین میں خوف و ہراس پھیلا دیا،عام آدمی پارٹی کا دفتر بھی سیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
