Wednesday, January 28, 2026
ہومتازہ ترینآئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عملدرآمد کے اثرات، مراعات ختم کرنے سے برآمدات متاثر

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عملدرآمد کے اثرات، مراعات ختم کرنے سے برآمدات متاثر

اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی فنڈ کی کڑی شرائط پر عمل درآمد کے اثرات سامنے آنے لگے، آئی ایم ایف کے مطالبے پر برآمدی شعبے کیلئے مراعات ختم کرنے سے برآمدات متاثر ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14 اعشاریہ5 فیصد یا تقریبا 3 ارب ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث ملکی برآمدات متاثر ہونیکا وزارت تجارت کی سطح پر اعتراف موجود ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایف کے مطالبے پر برآمدی شعبے کے لیے مراعات ختم کی گئیں اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل درآمد سے برآمدات کا تسلسل ٹوٹا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر برآمدی شعبے کے لیے رعایتی نرخوں پر بجلی وگیس کی فراہمی ختم کرنے کے نتیجے میں پیداواری لاگت بڑھ گئی جس نے انڈسٹری کو بین الاقوامی طورپر مسابقت کے قابل نہیں چھوڑا اور یوں ملکی برآمدات پر منفی اثر پڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔