Wednesday, January 28, 2026
ہومتازہ ترینایف بی آر نے جولائی تا مارچ 9ماہ میں 6710ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا

ایف بی آر نے جولائی تا مارچ 9ماہ میں 6710ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا

کراچی(آئی پی ایس )ایف بی آر نے 9 ماہ (جولائی سے مارچ)میں 6710 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا۔

اعلامیہ ایف بی آر کے مطابق جولائی سے مارچ تک ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 6707 ارب روپے تھا جبکہ اسی عرصے میں میں 369 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈز جاری کیا گیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق گزشتہ برس اسی عرصے میں 254 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈز جاری کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ایف بی آر نے مارچ میں 879 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا۔اعلامیہ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مارچ 2024 میں 67 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔