Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزمحسن نقوی کی آمد،پی سی سی اعلی افسران کے استعفوں کا سلسلہ جاری

محسن نقوی کی آمد،پی سی سی اعلی افسران کے استعفوں کا سلسلہ جاری

لاہور (سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ میں استعفوں کا سلسلہ جاری ہے، پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی مستعفی ہوگئے ۔ایک کے بعد دوسرا استعفی بھی آگیا، پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

بلال رضا نے اپنا استعفی چئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھیجوا دیا، اس سے قبل 2 روز پہلے پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفی دیا تھا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ پی سی بی میں اہم عہدوں پر فائز مزید اعلی عہدیداران کے استعفے بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔