Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر بارڈر کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے اور باوجود ہماری کوششوں کے کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا، دہشت گردوں کے ٹھکانے ان کے علم میں ہونے کے باوجود ان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ دہشتگردی کو آپریٹ کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈر ساری دنیا کے روایتی بارڈر سے مختلف ہے، موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں پاکستان کو اس بارڈر پر تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہوں گے اور دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنی ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس طرح دونوں ممالک روایتی اچھے ہمسایوں کی طرح اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں، پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔