Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے طلب کیے گئے فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔
فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے طلب کیا گیا ہے، جس آج شام 4 بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط کے بارے میں غور کیا گیا۔ بعد ازاں اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے، جس کی تحقیق ہونی چاہیے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔