اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ انتخابات ،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کا اہم فیصلہ ،پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما مسز فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختونخوا کیلئے تشکیل دی گئی ۔
اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ ،محمد علی باچا،شازی خان اور فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔
پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میانخیل پارٹی مفاد کی خاطر سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہوگئے ۔
فدا محمد خان جنرل نشست اورقیضار خان میانخیل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار تھے ۔
پارٹی فیصلے کے مطابق طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہونگے۔
پیپلزپارٹی کے دو اہم رہنماسینیٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
