اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ڈائریکٹرلیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈمیں استعفوں کی خبریں زیرگردش ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آنے کے بعد دوسرا استعفی آیا ہے۔
بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
دو روز قبل ڈائریکٹرکمرشل بابرحامد نے بھی استعفی دے دیا تھا،ذرائع کےمطابق بابر حامد کےمینجمنٹ سے اختلافات استعفی کی وجہ بنے۔
چند روز قبل چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی تھی۔
میٹنگ کےدوران چیئرمین محسن نقوی نےڈائریکٹرکمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کا ٹاسک دیا تھا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرلیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
