Monday, February 16, 2026
ہومٹاپ سٹوریججز کا خط،پاکستان بار کونسل نے ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ججز کا خط،پاکستان بار کونسل نے ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کا معاملہ ،پاکستان بار کونسل نے 5اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کا اجلاس دن 11 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگا۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

WhatsApp Image 2024 03 27 at 3.26.21 PM 1


خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدالتی کیسز میں مبینہ مداخلت پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط بھیج دیا ہے۔ خط جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
ججز کے جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ میں مداخلت اور ججز پر اثر انداز ہونے پر جوڈیشنل کنونشن بلایا جائے۔ ججز نے خط میں کہا ہے کہ خط لکھنےکا مقصد سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی لینا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔