لاہور(نیوزڈیسک)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔ دونوں ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کررکھی تھی۔
دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے دو دو لاکھ روپے مچکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
