Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانسانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور

سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کر لی گئیں جس کے بعد راولپنڈی کے 14 مقدمات میں اب کوئی ملزم گرفتار نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانتیں منظور کیں اور تمام ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
راولپنڈی ڈویژن میں سانحہ 9 مئی میں کل 549 کارکن گرفتار کیے گئے تھے اور 3 فوجی عدالتوں نے مجموعی طور پر 12 ملزمان خلاف ٹرائل مکمل کیے، 8 ملزمان راولپنڈی مقدمات اور 4 ملزمان ایبٹ آباد مقدم میں گرفتار کیے گئے۔
آج شام تمام ملزمان کی اڈیالہ جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے مچلکے جمع ہونے لگے ہیں۔ تمام 19 ملزمان 10 سے 12 مئی کو گرفتار ہوئے اور 10 ماہ سے جیل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔