Monday, February 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کو وزیراعظم آفس طلب کرلیا جس میں حکام کو ایکشن پلان ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو اہم ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے جب کہ ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن بھی دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔
اس کے علاوہ گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاء کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔