Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی ہدایت

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی ہدایت

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دے دی۔ جب کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سات روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنےکےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست منظور کی جس کے بعد عثمان ڈار کو عمرے کی ادائیگی کیلئے جانےکی اجازت مل گئی۔
اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عثمان ڈار کو سات روز کی حفاظتی ضمانت بھی فراہم کر دی۔
جسٹس شہرام سرورچوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عثمان ڈار کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔