Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزچوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت خراب، پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل

چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت خراب، پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل

راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انھیں پمز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد پولیس پمز کے لیے لے کر روانہ ہوئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری پرویزالہٰی کا پمزاسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائےگا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔