کراچی(سب نیوز)ڈالر مسلسل تنزلی کا شکارہونے سے روپے کی قدر میں استحکام آنے لگا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 66 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 6 پیسے گر گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 2 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر 278 روپے60 پیسے کا ہوگیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 219 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار125 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوا۔
