Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں: وزیر پیٹرولیم

ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔ مصدق ملک کا کہنا تھاکہ ایران سے بات کی ہے کوئی طریقہ ڈھونڈیں گے کہ ایران کی گیس لے پائیں اور پابندیاں بھی نہ لگیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن ہمارے بارڈر تک لاچکا ہے، اب ایران بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہمارے اوپر جرمانہ بھی ڈال سکتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا تھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنی مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔