کھٹمنڈو (سب نیوز )پاکستان کے 84 ویں قومی دن کے موقع پر نیپال میں پاکستان کے سفارت خانہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی سفیر ابرار ایچ ہاشمی نے قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں نیپال میں پاکستانی کمیونٹی، پاکستان کے دوستوں اور سفارتخانے کے حکام اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
اپنے تاثرات میں پاکستان کے سفیر ابرار ایچ ہاشمی نے 1940 میں مسلمانوں کے عزم مصمم کو یاد کیا اور آبا اجداد کی عظیم قربانیوں اور پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیئے بے مثال قربانیوں کا ذکر کیا- اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان اور نیپال کے قریبی تعلقات کے اہم پہلوں اور اس رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی سفارتی مشن کی طرف سے کی جانے والی کوششوںپرروشنی ڈالی۔
