Wednesday, February 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نامزد کردیا

عمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نامزد کردیا

اسلام آباد (سب نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر اور شیر افضل مروت کو پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزدکردیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں 40 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈونلڈلو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے، امریکی سفیر ملنے جیل نہیں آئے، امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور امریکی سفارتخانے کے کردار پر بات کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں پیرا فریز کاپی دی گئی تھی، سائفرگم ہوا تو وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا، آفس کیکچھ سکیورٹی پروٹوکول ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات اور 8 فروری کے انتخابات کے لیے الگ الگ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 9 مئی کو بنیاد بنا کر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث صدر اور سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کردیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔