Friday, January 30, 2026
ہومتازہ ترینجھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا،ملک احمد خان

جھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا،ملک احمد خان

لاہور(نیوزڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ جھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈونلڈ لو کے سائفر بارے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کا بانی پی ٹی آئی کے سائفر سے متعلق بیان کو جھوٹ کہنا کون سی نئی بات ہے، ہم تو یہ بات ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خاصا رہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، سائفر کو سیاسی رنگ دیا گیا، اتنا بڑا جھوٹ کبھی زندگی میں نہیں سنا جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ چکی ہے سائفر کا شوشہ غلط ہے، عدالت کہہ چکی، اعظم خان بھی کہہ چکا ہے، سائفر ہے کہاں؟ جیب سے جعلی خط لہرانا سب سیاسی رنگ تھا، سائفر مکمل جھوٹ تھا، پاکستان کی سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، انہوں نے صرف 25 پٹیشنز دائر کی ہیں، ان پٹیشنز میں جو میٹیریل سامنے آیا اسے دھاندلی نہیں بے ضابطگی کہا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔