Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزخیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر اور گورنر آمنے سامنے

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر اور گورنر آمنے سامنے

پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر اور گورنر آمنے سامنے آگئے، اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ قانون سے رائے مانگ لی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے محکمہ قانون سے پوچھا ہے کہ کیا گورنر کا اجلاس بلانا قانون کے مطابق ہے؟

انہوں نے محکمہ قانون کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کا گورنر کا آرڈر اپوزشن لیڈر عباداللہ ذاتی طور پر سیکرٹری کے دفتر میں پہنچایا، جو گورنر ہاوس سے خط وکتابت کا درست طریقہ کار نہیں۔ گورنر غلام علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے، جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی نمائندوں نے حلف اٹھانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔