ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کے استعفی کی منظوری کا 11 جنوری کا نوٹیفکیشن واپس لے کر مظاہر نقوی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مظاہر نقوی 10 جنوری 2024 سے بطور جج سپریم کورٹ عہدے سے برطرف تصور ہوں گے، مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔