Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزدنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستانی بھارت سے آگے

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستانی بھارت سے آگے

اسلام آباد (آئی پی ایس )خوشی کے عالمی دن کیموقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی۔ یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 7 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہیجبکہ پاکستان گزشتہ سال کی پوزیشن پر برقرار رہا۔ فہرست میں پاکستان 143 ممالک میں 108 ویں نمبر پر موجود ہے،

گزشتہ سال بھی پاکستان کی حصے میں یہی نمبر آیا تھا تو بظاہر 2023 ایک ایسا سال ثابت ہوا جس کیدوران اقتصادی، سیاسی اور دیگربحرانوں نے پاکستانی عوام کو مایوس تو نہیں کیا لیکن خوش بھی نہیں ہونے دیا۔بھارت بھی گزشتہ سال کی طرح 143 ممالک میں 126 ویں نمبر پر رہا، یعنی اس معاملے میں پاکستانی بھارتی شہریوں سے آگے ہیں۔

اس سال کی رپورٹ میں پہلی بارعمر کیگروپس کے لحاظ سے بھی ممالک کی رینکنگ کی گئی ہیاوربری خبر یہ ہے کہ دنیا کے کچھ حصوں میں نوجوانوں کے اندر خوشی کے احساس میں کمی کو دریافت کیا گیا۔اس فہرست کی تیاری کے لیے 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2021 سے 2023 کے دوران ہونیوالے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔