Sunday, September 8, 2024
ہومتازہ ترینمسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی منتخب

مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق نئے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے نتائج کا اعلان کیا،
راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ کل 291 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا، ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کئے،
عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کئے،

اسپیکر اسمبلی کے انتخابات میں 13 ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جمعیت علماء اسلام کے 8 ارکان اسمبلی ایوان میں نہیں آئے کل 304 ارکان اسمبلی نے حلف لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔