ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پی ٹی آئی اگلے 15 دن کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے گی۔
پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے شیڈیول تیار کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے جبکہ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔