لاہور(سب نیوز )ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، جس کیلئے پنجاب اسمبلی کیمزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے 2 آزاد ارکان پی پی128جھنگ سیکرنل(ر)غضنفرقریشی اور پی پی180 قصور سے احسن رضاخان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نامز دوزیر اعلی مریم نواز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کرنل(ر) غضنفر قریشی اوراحسن رضاخان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، صدرشہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔آزادارکان کاکہنا تھا کہ حلقی کی عوام کی مشاورت سین لیگ میں شمولیت کافیصلہ کیا ہے، مریم نواز کا احسن رضا خان،غضنفرقریشی کی ن لیگ میں شمولیت پرخیرمقدم کیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی،عوام کوریلیف دینیکی جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے، انتشارختم کرکیپاکستان کواستحکام کی طرف لیجانا چاہتیہیں اورآپ کی حمایت ملک کوتباہی سیترقی کی طرف واپس لائیگی۔
