Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزفصل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے غذائی اجزاکے انتظام کو بہتر بنانا ناگزیر ہے:ڈاکٹر کوثر عبداللہ

فصل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے غذائی اجزاکے انتظام کو بہتر بنانا ناگزیر ہے:ڈاکٹر کوثر عبداللہ

اسلام آباد (سب نیوز ) پی اے آر سی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور یو ایس ڈی اے کے اشتراک سے زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میں دو روزہ اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد کھادوں کے موثر استعمال کے ذریعے پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور گرین ہاوس گیس کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

سیشن کا افتتاح وفاقی وزیر برائے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے کیا۔ ڈاکٹر کوثر نے فصل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مربوط غذائی اجزاکے انتظام کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر کوثر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ‘فرٹیلائز رائٹ پاکستان پراجیکٹ’ پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے اور سائنسی بنیادوں پر کھاد کے انتظام کی حکمت عملی کے نفاذ کے ذریعے فصل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

چیئرمین پی آرسی، ڈاکٹر غلام محمد علی نے پاکستان میں پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے فرٹیلائز رائٹ پاکستان پروجیکٹ کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر علی نے مختلف منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے کے مسلسل تعاون کو سراہا۔ اس میٹنگ میں یو ایس ڈی اے کا اعلی سطحی وفد موجود تھا، جس میں واشنگٹن ڈی سی کے پانچ زرعی سائنسدان بھی شامل تھے۔ اجلاس میں کے نمائندوں، مراکش کے ماہرین زراعت، بین الاقوامی مراکز اور پاکستان کے قومی اور صوبائی اداروں کے سائنسدانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یو ایس ڈی اے کے لیڈ سائنٹسٹ اور ٹیم لیڈر ڈاکٹر ابیولا ادیم اور کے کنٹری منیجر ڈاکٹر عبدالمجید نے شرکا کو فرٹیلائز رائٹ پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس دو روزہ میٹنگ میں اسٹیک ہولڈرز اور تعاون کرنے والے اداروں نے اپنے متعلقہ ورک پلان پیش کیے، جن پر مفید گفتگو کی گئی جس کا مقصد پراجیکٹ کے نفاذ کے لیے ایک موثر حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے دوہرے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے تقریب کے شرکا نے پاکستان کے زرعی منظر نامے کو بہتر بنانے کے لیے مربوط کوششوں اور شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔