ہومپاکستانمختلف خطرات کے موثرجواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، آرمی چیف

مختلف خطرات کے موثرجواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، آرمی چیف

راولپنڈی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مختلف خطرات کے موثرجواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں فیلڈ ٹریننگ ایریاز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کور کی سطح کی تربیتی مشقوں تسخیر جبل کا مشاہدہ کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ان تربیتی مشقوں کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، دفاعی اور جارحانہ مختلف نوعیت کی آپریشنل حکمت عملی کو جانچنا ہے، فوجی دستے اور یونٹس دشوار پہاڑی علاقوں میں دفاعی اور جارحانہ مشقیں کر رہے ہیں۔آرمی چیف نے فوجی تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اقسام کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سخت تربیتی عمل کو مسلسل جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ وسیع تناظر میں موثر جواب دیا جاسکے۔ قبل ازیں کوٹلی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔