Friday, May 1, 2026
ہومصحتپنجاب میں خطرناک بیماری نے درجنوں بچوں کی جان لے لی

پنجاب میں خطرناک بیماری نے درجنوں بچوں کی جان لے لی

لاہور(سب نیوز)لاہور میں نمونیا کے باعث ایک ماہ میں 42 بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں نمونیا کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے ایک ماہ کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 30 دن میں 42 بچے نمونیا کے باعث انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 30 دن میں ایک ہزار 474 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے جن کی عمریں 5 سال تک ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔