Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزشہریار آفریدی کی گرفتاری پرتوہین عدالت کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

شہریار آفریدی کی گرفتاری پرتوہین عدالت کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

اسلام آباد(سب نیوز)عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ڈی سی ایس ایس پی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے پیرتک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ڈی سی ایس ایس پی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے وکلاء کی غیر موجودگی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

بعد ازاں پراسیکوشن کی استدعا پر عدالت نے سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔